ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانڈیچیری میں اربندو آشرم گئے وزیر اعظم

پانڈیچیری میں اربندو آشرم گئے وزیر اعظم

Mon, 26 Feb 2018 11:27:19    S.O. News Service

پانڈیچیری ،25؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندرمودی مرکزکے زیرِ انتظام پانڈیچیری کے دورے پر آج یہاں پہنچے۔ لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی، وزیر اعلی وی نارائن سامی اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں اور دیگر معزز شخصیات نے پڈوچیری ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔مسٹر مودی یہاں سے مسٹر اروند آشرم گئے جہاں انہوں نے چند منٹ دھیان کیا اور آشرم میں واقع اسکول کے طالب علموں سے مختصر بات چیت کی۔ بعد میں وہ یہاں سے متصل تمل ناڈو کے ولی پورم ضلع میں واقع اوروولے انٹرنیشنل سٹی کے گولڈن جبلی تقریب کی افتتاح کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم کا پڈوچیری کے قریب ایک عوامی جلسے سے خطاب کئے جانے کا بھی پروگرام ہیں۔


Share: